حیدرآباد۔3 ۔ نومبر (سیاست نیوز) وقارآباد میں خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ علاقہ کیریلی میں اُس وقت پیش آیا جب نامعلوم گاڑی نے آٹو کو ٹکردے دی۔ اس حادثہ میں آٹو میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو وقارآباد اسپتال منتقل کیا۔ مہلوکین کی شناخت روی، راٹھوڑ اور جمیل کے طور پر کی گئی ہے ۔مہلوکین کا تعلق ریگوندی علاقہ سے ہے ۔ ع