ضلع وقارآباد میں دسویں جماعت کی طالبہ کی عصمت دری

   

حیدرآباد22فروری(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں دسویں جماعت کی طالبہ کی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے یالالا منڈل کے اسکول کے بچوں کو تفریح کے لئے لے جایاگیا تھا تاہم تفریح سے واپسی کے بعد طلبہ کے والدین کو طلب کرتے ہوئے ان کے بچوں کو اسکول سے لے جانے کی خواہش کی گئی تاہم پیر کم پلی تانڈہ اورویراشٹی پلم گاوں سے تعلق رکھنے والی بعض طالبات اسکول میں ہی رک گئیں کیونکہ ان کے والدین ان کو لینے کے لئے نہیں پہنچے جس پر اسکول کے ہیڈماسٹر نے پیرکم پلی تانڈہ سے تعلق رکھنے والے رگھوپتی سے خواہش کی کہ پانچ طالبات کو ا ن کے گھر چھوڑدے ۔چارلڑکیوں کو ویراشٹی پلی گاوں میں ان کے مکانات کو چھوڑنے کے بعد ملزم نے سنسان علاقہ میں کار کو روکا اور اس طالبہ کی عصمت دری کی۔اس نے اس واقعہ کی اطلاع کسی کو دینے پر ا س کو جان سے ماردینے کی دھمکی دی۔اس واقعہ کے بعد لڑکی بیمار پڑگئی۔اس نے تین دن بعد اپنی ماں کواس واقعہ سے واقف کروایا جس کے بعد اس کی ماں نے فوری طورپر پولیس سے شکایت کی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔