ضلع وقارآباد میں دسویں جماعت کے 67 امتحانی مراکز،تمام انتظامات مکمل : ڈی ای او

   

پرگی۔/18 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقارآباد میں دسویں جماعت کے امتحانات پرامن اور شفاف طور پر انعقاد کے لئے ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلع وقارآباد ڈی ای او رینوکا دیوی نے کیا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تمام امیدواروں کے لئے 67 مراکز قائم کئے گئے ہیں جس میں 13,768 طلبہ شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات مرکز میں طلبہ کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نقل نویسی کی روک تھام کیلئے فلائنگ اسکواڈس بھی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ضلع کے تمام اسکولوں کو ہال ٹکٹس روانہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراکز پر پولیس کی جانب سے سخت ترین صیانتی انتظامات روبہ عمل لائے جائیں گے۔دفعہ 144 نافذالعمل رہے گا۔