ضلع وقار آباد کے چار بلدیات پر آج رائے دہی

   

رائے دہی کے لیے وسیع تر انتظامات ، کلکٹر محترمہ عائشہ مسرت خانم کا بیان
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع وقار آباد کی چار بلدیات میں کل یعنی 22 جنوری کو صبح 7 بجے تا شام 5 بجے تک بلدی انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والی رائے دہی میں اپنے حق رائے دہی سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضلع کلکٹر وقار آباد محترمہ عائشہ مسرت خانم نے پر زور اپیل کی اور اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کے لیے بی ایل اوز ( یوتھ لیول آفیسرس ) سے تصویری ووٹر سلپ حاصل کرنے کے علاوہ اس کے ساتھ ووٹر شناختی کارڈ ، کے ساتھ مرکز رائے دہی پہونچکر اپنا ووٹ ڈالنے کا رائے دہندوں کو مشورہ دیا اور کہا کہ اگر کسی رائے دہندے کے پاس ووٹر شناختی کارڈ نہ رہنے کی صورت میں درج ذیل آدھار کارڈ ، پاسپورٹ ، ڈرائیونگ لائسنس ، تصویری ملازمت کا شناختی کارڈ ، ریاستی ، مرکزی ، پرائیوٹ لوکل باڈی ، لمٹیڈ کمپنی اور کوئی بھی سرکاری شناختی کارڈ ، تصویری شناخت کے ساتھ پائے جانے والے بینک پاس بک ، پبلک سیکٹر بینک ، تلنگانہ کوآپریٹیو بینک ، ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینک ، پوسٹ آفس پاس بک ، پیان کارڈ ، ین پی ار نیشنل پاپولیشن رجسٹر کے تحت جاری کئے جانے والے آر جی آئی کارڈ ، اسمارٹ کارڈ انتخابات کے اعلامیہ سے قبل دئیے گئے ۔ ین آر ای جی اے جاب کارڈ ، محکمہ لیبر کی جانب سے جاری کردہ آروگیہ بیمہ اسمارٹ کارڈ تصویری پنشن کارڈ ، ایکس سرویس مین پنشن بک پنشن پے منٹ آرڈر ، بیواؤں کے پنشن کارڈ ، فوٹو کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ کے ذریعہ جاری کردہ ایم ایل اے و ایم ایل سی کے شناختی کارڈ ، انتخابی اعلامیہ کی اجرائی سے قبل جاری کردہ راشن کارڈ ، تصویری مجاہد آزادی کا شناختی کارڈ ، آرمی لائسنس ، راجیہ سبھا و لوک سبھا ، ارکان کے شناختی کارڈ کے علاوہ پٹہ دار پاس بک میں سے کوئی ایک شناختی کارڈ بتا کر رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے بھر پور استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ضلع کلکٹر وقار آباد محترمہ عائشہ مسرت خانم نے بتایا کہ ضلع کی چار بلدیات میں منعقد ہونے والے بلدی انتخابات میں رائے دہی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سیکوریٹی انتظامات کیے گئے ۔ علاوہ ازیں انتخابی رائے دہی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔ انتخابی رائے دہی پر نظر رکھنے کیلئے الیکشن آبزرورس ( انتخابی مبصرین ) کو بھی تعینات کیا گیا ۔ اور مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ فرضی ووٹ ڈالنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تمام ریٹرننگ آفیسرس کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں ۔۔