ونپرتی /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میونسپل انتخابات کے رائے شماری کیلئے ضلع ونپرتی میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ اس کی اطلاع جوائنٹ کمشنر ضلع ونپرتی وینوگوپال نے دی ۔ آج جوائنٹ کلکٹر نے ضلع ونپرتی کے پبیر اور ونپرتی کے رائے شماری مراکز کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ونپرتی میں رائے شمار کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ضلع ونپرتی کے 5 میونسپلٹیوں میں 79 ٹیبل 294 عہدیدارا متعین کردئے گئے ہیں ۔ ہر ٹیبل کیلئے ایک کاونٹر سپروائزر کے علاوہ 5افراد رائے شماری کریں گے ۔ ونپرتی میونسپلٹی کے 33 وارڈوں کیلئے 32 ٹیبل کو پالی ٹکنک کالج میں قائم کیا گیا ہے اور اس کیلئے جملہ 120افراد کام کریں گے ۔ امرچنتہ کیلئے 10 ٹیبل 36 افراد آتماکور کیلئے 10 ٹیبل 37 افراد پبیر کیلئے 12 ٹیبل کیلئے 44 افراد کے خدمات کریں گے ۔ رائے شماری کا آغاز صبح 8 بجے سے شروع ہوگا ۔ انہوں نے رائے شماری کیلئے نامزدکردہ عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ وقت مقررہ پر حاضر ہوکر رائے شماری کے عمل کو کامیاب کریں ۔
