ضلع پرجا پریشد میدک کا کلکٹر آڈیٹوریم میںجنرل باڈی اجلاس

   

زرعی مسائل پر تبادلہ خیال ، وزیرخزانہ ہریش راؤ کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت

میدک 10جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع پرجا پریشد میدک کا جنرک بادی اجلاس چیرمین ضلع پریشد میدک شریمتی ہیمالتا شیکھر گوڈ کی صدارت میں کلکٹر آڈیٹوریم میدک میں منعقد ہوا ریاستی وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کر تے ہوئے محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کے ساتھ تعاون کریں اور گرین بک کا استعمال کر تے ہوئے کسانوں کی جانب سے دالے جانے والی فصل کی تفصیلات رکھیں۔ وقت بر وقت کسانوں کے بڑے مسائل کی یکسوئی کریں کسی شکایت کا کوئی موقع نا دیں ریاستی حکومت کسان دوست حکومت ہے ۔ ضلع میدک کے تقریبا 26 ہزار کسانوں کو منجملہ 12کسانوں میں لونس معاف کئے گئے ہیں بقیہ کسانوں کے قرضہ جات معاف کئے جائیں گے ۔ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کی خاطر ہی کئی بڑے بڑے آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر عمل میں لا رہی جس کی سابق میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ریاستی وزیر ٹی ہریش راو نے کہا کہ ضلع میدک کو شعبہ زراعت میں ریاستی سطح پر تیسرا مقام حاصل ہے سال 2019- 20 میں بینک کے ذریعہ تقریبا 6.054گروپوں میں 237.94 کروڑ کے قرضہ جات منظور کئے گئے ہیں ۔ وزیر ہریش راؤنے ضلع میدک کے تمام ایم پی پیس اور زیڈ پی ٹیس پر زور دیا کہ وہ ضامن روزگاگار اسکیم کی عمل آواری میں کوئی کسر باقی نا رکھیں اور آنگن واڈی بہون کی تعمیر کو یقینیبنائیں فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ کسانوں کو نقلی سیڈس سربراہ کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں گے ۔اس اجلاس میں کے پربھاکر ریڈی ایم پی میدک ۔ ارکان اسمبلی ایم پدما دیوندر ریڈی میدک ۔سی مدن ریڈی نرساپور ۔ ایس رام لنگاریڈی دوباک ۔ ضلع کلکٹر میدک کے دھر ما ریڈی ۔ ضلع پریشد وائس چیرمین ؎میدک لونیا ریڈی ۔ ضلع ایڈشنل کلکٹر میدک جی ناگیش ریڈی ۔ سی ای او ضلع میدک لکشمی بائی ۔ سرینواس ڈی آر او ضلع میدک ۔ پرشورام نائک اے ڈی اگریکلچرمیدک ۔ کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدارارکان زیڈپی ٹی سیز ضلع میدک نے شرکت کی ۔قبل ازیں وزیر ٹی ہریش راو کے ہاتھوں 5.40 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے راج پیٹ پریج کا افتتاح بھی عمل میں آیا جو اضلاع کاماریڈی اور میدک کی سرحد پر واقع ہے۔