ضلع پریشد اسکول میں دوپہر کے کھانے میں کیڑے

   

بادے پلی سگنل گڈا موضع میں واقعہ، ضلع کلکٹر کا دورہ، پکوان کی تنقیح
جڑچرلہ 9 اکٹوبر (راست) سرکاری اسکولوں میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم ’’اکشایا یاترا‘‘ کے کھانے میں کان کھجور پایا گیا۔ یہ واقعہ جڑچرلہ میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول بادے پلی سگنل گڈا میں پیش آیا۔ آج دوپہر طلباء کھانا کھانے کے دوران کھانے میں کان کھجور نظر آنے پر طلباء ڈر گئے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر ضلع کلکٹر وجیندر بوئی نے دورہ کیا اور پکوان کی تنقیح کی۔ صدر ضلع DYFI نے بھی طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات دریافت کرنے پر طلباء نے بتایا کہ اس کھانے سے کئی طلباء بیمار ہوچکے ہیں، کھانے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ کیڑے وغیرہ بھی آتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھار ہی کھانا صحیح ڈھنگ کا ہوتا ہے۔ تقریباً کھانا ہمیشہ کھانے کے قابل نہیں رہتا۔ اگر طلباء اسکول کے ٹیچروں سے کھانے کے بارے میں شکایت کریں تو ٹیچرس طلباء کو ڈانٹتے ہیں۔ اس بات سے گھبراکر طلباء ٹیچرس سے شکایت کرنے سے گھبراتے ہیں۔ ڈی وائی ایف آئی قائد پرشانت نے مطالبہ کیاکہ اکشایا یاترا اسکیم روک دی جائے اور پکوان اسکولوں کے اندر کروائیں، اس سے پکوان صاف ستھرا ہوگا۔