حیدرآباد۔/6مارچ، ( سیاست نیوز) ریاست میں ضلع پریشد انتخابات کیلئے ریزرویشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور 32 اضلاع کے ضلع پریشد صدر نشین کیلئے 50 فیصد خواتین کیلئے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔ 32 نشستوں میں ایس ٹی کیلئے 4 اور ایس سی کے لئے 4 ، بی سی کیلئے 6 جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں جبکہ 16 نشستوں کو خواتین اور مرد کیلئے مختص کیا گیا ہے۔ بھدرادری کتہ گوڑم، محبوب آباد ، عادل آباد، کمرم بھیم ( آصف آباد) ( ایس ٹی ) کیلئے منچریال، ورنگل اربن، کریم نگر ، ناگرکرنول، جے شنکر بھوپال پلی اور کھمم ( ایس سی ) کیلئے پدا پلی، نارائن پیٹ، جگتیال، جوگو لامبا گدوال، میدک ، کاماریڈی، بی سی طبقہ کیلئے جبکہ سدی پیٹ، سنگاریڈی، راجنا سرسلہ، وقارآباد، رنگاریڈی، سوریہ پیٹ، نرمل، خواتین کیلئے اس طرح ملگو نلگنڈہ، ملکاجگری، ونپرتی، بھونگیر، نظام آباد، محبوب نگر، جنگاؤں کو مرد اور خواتین کے مقابلہ کے لئے رکھا گیاہے۔ ریزرویشن کے بعد خاص طور پر خواتین کیلئے مختص کردہ حلقوں میں محبوب آباد، آصف آباد ( ایس ٹی ) خاتون ، منچریال، بھوپال پلی ( ایس سی) خاتون، گدوال، میدک، کاماریڈی ( بی سی )، خاتون جبکہ غیر محفوظ کردہ حلقوں میں سدی پیٹ، سرسلہ، سنگاریڈی، نرمل، ورنگل ( رورل ) وقارآباد، رنگاریڈی اور سوریہ پیٹ کو خواتین کیلئے مختص کیا گیا۔