جگتیال ۔جگتیال ضلع پریشد کا ماہانہ اجلاس چیرمین ضلع پریشد داوا وسنتا سریش کی صدارت میں پدمانائیک فنکشن ہال میں انعقاد عمل میں آیا ۔جسمیں تمام محکمہ جات کے اعلی عہدیداران و عوامی منتخب نمایندے ارکان اسمبلی جگتیال کوروٹلہ چپہ دنڈی ڈاکٹر یم سنجے کمار ودیا ساگر راو سنکے روی شنکر کے علاوہ ضلع کلکٹر جی روی اور دیگر نے شرکت کی ۔رکن اسمبلی جگتیال نے پلے پراگتی کاموں کی بلس کی منظوری کا مطابہ کیا۔ چیر مین داوا وسنتا نے عہدیداران اور عوامی منتخب نمایندوں کو آپسی تال میل اور تعاون کے ذریعہ عوامی مسائل کی یکسوئی اور ترقی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ضلع جگتیال کو نمبرون ضلع کے درجہ پرلیجا نے کی خواہش کی۔اس موقع پر عہدیداران کو خصوصی دلچسپی سے کام انجام دینے کی خواہش کی۔ اس موقع پرمختلف محکمہ جات کے عہدیداران ڈی ای اے ایز نے شرکت کی۔
