بی منجو سری چیرپرسن اور کے پربھاکر وائس چیرمین کی حیثیت سے منتخب
سنگاریڈی 9جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے ضلع پریشد چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات کا آج ضلع پریشد میٹنگ ہال سنگاریڈی میں ایم ہنمنت راؤ پریسائیڈنگ آفیسر و ضلع کلکٹر اور الیکشن آبزرور کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آیا جس میں ٹی آر ایس زیڈ پی ٹی سی پلکل پی منجو سری کا بحیثیت چیرمین ضلع پریشد اور ٹی آر ایس زیڈ پی ٹی سی جنارم کے پربھاکر کا بحیثیت وائس چیرمین ضلع پریشد بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ اسی طرح موضع کلبگور منڈل سنگاریڈی کے ٹی آر ایس قائد محمد مصطفیٰ اور موضع کرشنا پور منڈل کلہیر کے ٹی آر ایس قائد محمد علی کو بحیثیت کوآپشن ممبر ضلع پریشد ضلع سنگاریڈی بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔ اس طرح ضلع سنگاریڈی کے ضلع پریشد چیرمین کی نشست پر دوسری مرتبہ ٹی آر ایس نے کامیابی حاصل کی۔ اس موقع پر بھوپال ریڈی رکن اسمبلی نارائن کھیڑ، کرانتی کرن رکن اسمبلی اندول اور مانک راؤ رکن اسمبلی ظہیرآباد کے علاوہ زیڈ پی ٹی سیز موجود تھے۔
