ضلع پریشد ہائی اسکول کاکلکٹرکاماریڈی کادورہ

   

Ferty9 Clinic

کامار یڈی :2 ؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع کے راماریڈی منڈل کے گیدا گاؤں میں واقع ضلع پریشد ہائی اسکول کا ضلع کلکٹر آشش سانگوان نے دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ میں نوٹ بکس تقسیم کیے اور کلاس روم میں طلبہ سے براہِ راست بات چیت کرتے ہوئے ان کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ کلکٹر نے بورڈ پر ریاضی کے سوالات لکھوا کر طلبہ سے حل کروائے اور بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ضلع کلکٹر مسٹر آشیش سنگوان نے طلبہ کو تعلیم پر مزید توجہ دینے اور اساتذہ کو معیاری تدریس فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کلاس روم میں تدریسی عمل کا مشاہدہ کرتے ہوئے سوال و جواب کے ذریعے طلبہ کی فہم و ادراک کی سطح کا اندازہ لگایا۔ اس موقع پر اساتذہ کو ت ہدایت دی کہ وہ طلبہ کی بنیادی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دیں اور معیاری تعلیم کی فراہمی کو اولین مقصد بنائیں۔کلکٹر نے کہا کہ دسویں جماعت میں سو فیصد کامیابی کو ہدف بنا کر تدریسی منصوبہ بندی کی جائے۔