پاناجی۔21 فروری (سیاست ڈاٹ کام) گوا میں حکمراں بی جے پی نے کہا کہ ضلع پنچایت کے ہونے والے انتخابات کو 2022ء میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سیمی فائنلس تصور نہیں کیا جانا چاہئے۔ گوا بی جے پی کے سربراہ سدانند تناوڈے نے یہاں صحافت سے ملاقات پروگرام سے خطاب کے دوران کہا کہ ان کی پارٹی تمام 50 ضلع پریشدوں میں مقابلہ کرے گی جہاں 22 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انوہں نے کہا کہ بی جے پی، تمام انتخابات کا سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے چنانچہ ان انتخابات میں بھی سنجیدگی کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔