یلاریڈی /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل تاڑوائی کے ایرہ پہاڑ سرکاری دواخانہ کا ضلع DMHO لکشمن سنگھ نے دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ دواخانہ ڈاکٹروں سے بات کرکے دواخانہ سے متعلق معلومات حاصل کی اور اب تک کتنی خواتین کا طبی معائنہ کیا گیا معلوم کیا ۔ جس پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ اب تک 180 خواتین کا طبی معائنہ کرکے ان میں سے 56 خواتین کو مزید بہتر علاج کیلئے کاماریڈی ریفر کردیا گیا ۔ ضلع ڈی ایم ایچ او نے ڈاکٹر کو تاکید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہر منگل کے دن خواتین کی صحت سے متعلق خواتین کو آٹھ قسم کے طبی معائنہ مفت کرنے چاہئے ۔ اور پھر معائنہ کی رپورٹ کے تحت ادویات فراہم کرکے ان خواتین کا علاج کرنے کو کہا ۔ انہوں نے خواتین کو اس زرین موقع سے استفادہ کرنے کو کہا ۔ ریاستی حکومت صحت سے متعلق کافی کچھ آسانیاں فراہم کر رہی ہیں ۔ عوام کو اس سے شعور رکھتے مستفید ہونے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایم ایچ او چندرا شیکھر منڈل میڈیکل آفیسر نظیر ، ایچ ای او نارائنا اور سوپروائزرس اے این ایم آشاورکرس و دیگرطبی عملہ موجود تھا ۔
قدیم بس اسٹانڈ بودھن تا نظام آباد بسوں کی آمد و رفت کا احیاء
بودھن /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بس اسٹانڈ بودھن اسٹیشن منیجر جلال الدین کے مطابق قدیم بس اسٹانڈ بودھن تا نظام آباد پھر سے بسوں کی آمد و رفت کا احیا کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الفور ٹرافک کے اوقات میں صبح و شام قدیم بس اسٹانڈ سے برائے جدید بس اسٹانڈ حسب معمول نظام آباد کیلئے بسوں کا آغاز عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 15 سال قبل قدیم بس اسٹانڈ سے نظام آباد و دیگر مقامات کیلئے بسوں کی آمد و رفت جاری تھی لیکن چند ناگزیر وجوہات کے سبب بودھن تا نظام آباد چلنے والی بسوں کی آمد رفت روک دی گئی تھی لیکن محکمہ آر ٹی سی نے مسافرین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے ٹریفک کے مقامات پر موجود سابقہ بس اسٹانڈوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔