ضلع ڈی ای او درگا پرساد کو ترقی

   

نظام آباد :یکم؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ڈی ای او درگا پرساد کو ترقی پر ڈی ای او کریم نگر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ اسکول ایجوکیشن کمشنر وجئے کمار کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں بتایا کہ حیدرآبادمیں ڈپٹی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنے والے جناردھن کو نظام آباد ڈی ای او کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ درگاپرساد نظام آباد ڈی ای او کی حیثیت سے ضلع میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی تھی اور ہمیشہ مدارس کا دورہ کرتے ہوئے ضلع میں مدارس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کی تھی ۔