ضلع کاماریڈی میں جھاڑیوں سے نومولود برآمد

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی : ضلع کاماریڈی کے گندھاری منڈل کے تانڈہ میں تالاب کے قریب واقع جھاڑیوں میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں نومولود برآمد ہونے پر مقامیوں نے فوری پولیس اور چائیلڈ ویلفیر آفیسر کو اطلاع دینے پر 108 کے ذریعہ نومولود کو کاماریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں نومولود کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ نومولود کو جنم دینے والی ماں بھی کنویں میں کود کر خودکشی کرلی ۔ کیونکہ نابالغ اور غیر شادی شدہ تھی اور اس کے اسی منڈل کے ایک شخص کے ساتھ عشق چل رہا تھا شادی نہ ہونے سے اسے برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کرنے کی اطلاع ہے ۔ پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کیا پولیس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔