حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ضلع کاماریڈی میں نئے منڈل کی تشکیل کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ابتدائی احکامات جاری کردیئے ہیں اور ان احکاما ت کے مطابق میں ضلع کاماریڈی کے 9 مواضعات پر مشتمل نئے منڈل کا نام پالاونچہ ہوگا۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق کاماریڈی میں پالاونچہ منڈل کے علاوہ ضلع جوگولامبا گدوال میں یراولی منڈل کے قیام کے سلسلہ میں بھی ابتدائی احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ جوگولامبا ضلع میں قائم کیا جانے والا نیا منڈل بھی 9 مواضعات پر مشتمل ہوگا۔ یراولی منڈل میں جو مواضعات شامل ہوں گے ان میں بوچوویراپور‘ ایتکیالہ‘ پوٹن ڈوڈی ‘ راجسری گرلاپاڑ‘ سسانول ‘ کاپرکلا‘ دھرما ورم ‘ کوندیر ‘ ویمولا‘اور تمام پور شامل ہیں۔ضلع کاماریڈی میں قائم کئے گئے نئے منڈل پالاونچہ میں جو مواضعات شامل ہیں ان میں پالاونچہ ‘ یلپوگونڈا‘ واڑی ‘ فرید پیٹ ‘ بنڈہ رامیشورپلی ‘ عیسائی پیٹ‘ دیون پلی ‘ پوتھارم‘ بھوانی پیٹ‘ اور سنگارائی پلی شامل ہیں۔ م
ریاستی حکومت کی جانب سے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لئے علاقوں کو مختصر کرنے کی منصوبہ بندی کے تحت ان دونوں اضلاع میں نئے منڈلوں کا قیام عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیںاور اس سلسلہ میں قطعی احکامات آئندہ چند ہفتوں میں جاری کرتے ہوئے منڈل سطح کے عہدیداروں کے تقرر اور حدود کے تعین کے احکامات کی اجرائی عمل میں لاتے ہوئے نئے منڈل دفاتر قائم کئے جائیں گے۔م