ضلع کانگریس صدور اور انچارجس کے ساتھ آج میناکشی نٹراجن کا زوم اجلاس

   

حیدرآباد 12 اگست (سیاست نیوز) اے آئی سی سی کی انچارج تلنگانہ میناکشی نٹراجن اور صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے کل 13 اگست کو ایک بجے دن ضلع کانگریس صدور اور اضلاع کے انچارج قائدین کے ساتھ زوم اجلاس منعقد کریں گے۔ ضلع کانگریس صدور اور انچارج نائب صدور و جنرل سکریٹریز زوم اجلاس میں شرکت کی ہدایت دی گئی ہے۔ مجالس مقامی کے مجوزہ انتخابات کے پیش نظر یہ اجلاس اہمیت کا حامل ہے۔ میناکشی نٹراجن بی سی تحفظات پر عمل آوری اور فلاحی اسکیمات کے سلسلہ میں عوام کو باشعور بنانے کیلئے حکمت عملی طے کریں گی۔ میناکشی نٹراجن نے کانگریس کے بنیادی سطح پر استحکام پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے تاکہ مجالس مقامی کے علاوہ کارپوریشنوں کے انتخابات میں پارٹی کو مدد ملے۔1