ضلع کانگریس کمیٹی صدور کے تقرر میں تاخیر

   

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 33 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی صدور کے تقرر کا مسئلہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے لئے درد سر بنتا جارہا ہے۔ اِس کی اصل وجہ اِس عہدے کے لئے پارٹی کو مناسب امیدوار دستیاب نہیں ہورہے ہیں۔ ریاستی قیادت کو اِس حقیقت کا اندازہ ہے جس کی وجہ سے وہ 33 اضلاع میں پارٹی کے ضلع صدور کی فہرست تیار کرنے میں مصروف ہے لیکن اب تک وہ فہرست تیار نہیں کرسکی۔ ضلع صدور کانگریس کمیٹی کے تقرر کی تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی صدور کے انتخاب کو منظوری نہیں دی جاسکی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے تلنگانہ ضلع صدور پردیش کانگریس کمیٹی کے تقرر کے لئے 10 جنوری 2019 ء کی تاریخ مقرر کی تھی۔