ضلع کرشنا میں کار حادثہ، 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی

   

حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز) آندھراپردیش ضلع کرشنا میں سڑک حادثہ میں 2 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ویراولی کے قریب قومی شاہراہ 16 پر ایک کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جو بذریعہ کار وجئے واڑہ میں کنکا مندر کے درشن کیلئے جارہے تھے۔ زخمیوں میں 3 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ مرنے والوں میں دھیرج جس کی شادی ایک ہفتہ قبل ہی ہوئی تھی اور ایک شخص نوین شامل ہے جو ایک بینک منیجر کے طور پر کام کررہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مقام پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا گیا۔ (ش)