ضلع کرنول ‘ کالاپور میونسپل کمشنر پر حملہ

   

حیدرآباد ۔ 11 ؍ مارچ (سیاست نیوز) ضلع ناگرکرنول کے کولاپور میونسپل کمشنر وینکٹیا پر بعض رئیل اسٹیٹ کاروبار کرنے والے افراد کی جانب سے حملہ کرنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس واقعہ کے تعلق سے میونسپل کمشنر نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور بتایا کہ مارکٹ یارڈ سے متصل اراضیات پر کسی بھی نوعیت کی اجازت حاصل نہ کرکے زرعی اراضیات پر وینچرس بنائے گئے ۔ اور ان وینچر کے پتھر بلدیہ کی جانب سے نکل دیئے گئے ۔ وینچروں کے پتھرے نکال دینے کے نتیجہ میں یہی وینچرس کے مالکین نے ان کے ساتھ گالی گلوچ کر کے توہین آمیز رویہ بھی اختیار کیا اور ان پر زبردست حملہ بھی کیا اور ان کی جانب سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں روکاٹیں پیدا کی ۔ میونسپل کمشنر ‘ کولاپور مسٹر وینکٹیا نے مزید کہاکہ ایم راموڈو و دیگر افراد نے ان پر حملہ کیا ۔ لہذا ان کے ساتھ پیش آئے واقعہ میں ملوث پائے جانے والے ایم راموڈو اور بعض دیگر افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا پولیس سے مطالبہ کرتے ہوئے پولیس میں اپنی ایک شکایت بھی درج کروائی ۔