ضلع کریم نگر میں آکسیجن کی کمی نہیں: کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر۔ ضلع سرکاری ہاسپٹل میں قائم کردہ آر ٹی پی سی آر لیاب میں ڈرائی رن کی تکمیل کے مدنظر روزانہ 24 گھنٹے آر ٹی پی سی آر کورونا تصدیقی ٹسٹ کے انعقاد کی ضلع کلکٹر نے سرکاری ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنا مالا کو ہدایت دی، ضلع کلکٹر نے کلکٹر کیمپ آفس سے کوویڈ طبی خدمات کے متعلقہ ڈاکٹروں و عہدیداران کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آر ٹی پی سی آر لیاب میں ٹسٹ کے انعقاد کے لئے عملہ کی تعیناتی کی جائے لیاب میں آٹومیٹک مشین نصب کرنے اقدامات مکمل کرنے کی ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی۔ آٹومیٹک مشین کے ذریعہ زیادہ ٹسٹ کئے جاسکتے ہیں۔ سرکاری ہاسپٹل میں آکسیجن سے مربوط بستروں میں اضافہ کرنے ، ہاسپٹل میں دستیاب ریمیڈیسیور انجکشن کے ضرورت کے مطابق استعمال کی صلاح دی۔ ضلع میں کورونا تصدیقی ٹسٹ ٹیکہ اندازی ، کوویڈ رپورٹ کی فراہمی خانگی ہاسپٹل میں طبی خدمات پر جائزے کے لئے سینئر پروگرام آفیسر کو فنڈز مختص کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ضلع میں فی الحال آکسیجن کی کمی نہیں ہے ، ضلع کو حسب ضرورت آکسیجن کی سربراہی کے کمپنی ، ایجنسی کے ذریعہ اقدامات کی ضلع انڈسٹری مرکز جنرل مینیجر نوڈل عہدیدار نوین کمار کو ہدایت دی۔اس ٹیلی کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت داکٹر سجاتا ، ضلع سرکاری ہاسپٹل سپر نٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنا مالا ، ڈاکٹر رویندر ریڈی ، ڈپٹی ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر جویریا ، ڈاکٹر سدھاکر ، ضلع انڈسٹری جنرل مینیجر نوین کمار میپما پی ڈی رویندر و دیگر نے شرکت کی۔