ضلع کریم نگر میں اراضی مسائل کے انبار ‘کسان دفاتر کے چکر کاٹنے مجبور

   

عہدیداروں کی لاپرواہی سے حقیقی کسان رعیتو بندھو اسکیم سے محروم ‘ ضلع پریشد اجلاس‘ گرما گرم مباحث

کریم نگر ۔ 17 ؍ فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میںاراضیات کے ریکارڈ کئے۔ کافی بدعنوانیاں ہوئی ہیں ‘ جن کی زمین ہی نہیں ہے ریکارڈ میں ان کے نام لکھ دیئے گئے ہیں اور جس کی زمین ہے قبضہ ہے انہیں پٹہ دار پاس بکس نہیں دیئے گئے ۔ زمین ایک کی ہے اور نام دوسروں کے درج کر دیئے گئے ہیں ۔ ضلع میں اس طرح ہر جگہ اراضیات کے مسئلے پیدا ہوگئے ہیں ۔ کسان ریونیو دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں ۔ اور ریونیو عہدیدار آرام سے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ روپئے کے حصول کی آس میں کاموںکو پینڈنگ ڈال رہے ہیں تو کچھ آفیسر یوں ہی لاپرواہی برت رہے ہیں ۔ ضلع پریشد کے اجلاس میں زیڈ پی ٹیز‘ ایم پی ٹیز نے ریونیو عہدیداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ۔ ریونیو عہدیداروں پر الزام عائد کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا ۔ ریونیو عہدیداروں کی لاپرواہی سے حقیقی مستحق کسانوں کو رعیتو بند اسکیم سے استفادہ کا موقع نہیں مل سکا ۔ کچھ غریب کسان مر بھی گئے ہیں تو کسان کو انشورنس بھی مل نہیں پایا ہے ۔ بروز ہفتہ زیڈ پی چیرپرسن تلااوما کی صدارت میں ضلع پریشد اجلاس کا انعقاد عمل میںآیا ۔ جس میں پداپلی ضلع کلکٹر دیویابینا کریم نگر جے سی شیام لال پرساد ‘ جئے شنکر بھوپال پلی جے سی ‘ زیڈ پی سی ای او وینکٹ مادھوراؤ بھی شریک تھے ۔ قبل ازیں اجلاس کی شروعات سے قبل پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد حملے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی کھڑے ہو کر خاموشی کا اظہار کیا اور ایک قرار دار منظور کی گئی ۔ بعدازاں اجلاس کی شروعات ہوئی ۔پہلے زراعت سوشیل فار سٹری مشن بھگیرتا شعبہ طب دواخانوں بہبود اطفال و خواتین پروگراموں کا جائزہ لیا گیا ۔ زرعی شعبے پر جب بحث شروع ہوئی تو زیڈ پی ٹی سی شرت راؤ ‘ نارائنا ریڈی ‘سگناکر سپمت مرلا کویتا نے انتہائی برہمی کے ساتھ اراضیات کے سروے ریکارڈ کے اندراج میں ہوئی انتہائی فاش غلطیوں ‘ بدعنوانیوں ‘ لاپرواہی ‘ پٹہ دار پاس بکس کی حوالگی تقسیم پر ہوئے دونوں مرحلوں کے باوجود 15 فیصد کسان رعتیو بند ھو اسکیم سے مستفید نہیں ہوسکے ‘ برہمی کا اظہار کیا ۔ ریونیو عہدیدار ریکارڈ صحیح کرنے رشوت مانگ رہے ہیں ۔ کاتارام ریڈی پی ٹی سی نے کہا 30 فیصد کسانوں کو بھی رعیتو بندھو مالی امداد حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ ایس سی ایس ٹی کسان جنہوں نے پٹہ دار پاس بکس حاصل کئے ہیں رعیتو بندھو چیکس حاصل نہیں ہوئے ہیں ۔ ماناکنڈور زیڈ پی ٹی سی سگناکر کمان پور رامڑگ زیڈ پی ٹی ویرلا کونپا ملیال زیڈ پی ٹی شوبھا رانی سبھی نے ریوینو عہدیداروں کی لاپرواہی بدعنوانیوں لاپرواہی کی شکایت کرڈالی ۔ برہم زیڈ پی ٹیز کو کریم نگر جوائنٹ کلکٹر شیام پرساد لال جئے شنکر بھوپال پلی جوائنٹ کلکٹر نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ریونیو مسائل کی یکسوئی کے لئے ہم خود بذات ہر منڈل جا کر اندرون 20 دن ضلع کے دو ہزار پاس بکس کی تقسیم کریں گے جن کسانوں کو پٹہ دار پاس بکس ابھی تک نہیں ملے ہیں ان کی فوری تنقیح کی جا کر حوالے کی جائیگی ۔ مشن بھگیرتا کے کاموں کی عمل آوری سے عوام کو بے حد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کاٹارام زیڈ پی ٹی سی نارائن ریڈی نے ضلع پریشد اجلاس میں بات کرتے ہوئے علم میں لایا ۔ ہائی اسکول میں دو کلاس رومس مخدوش حالت میں ہیں فوری اس کی مرمت کا مطالبہ زیڈ پی ٹی سی شوبھارانی نے کیا ۔ منتھنی میں اردو میڈیم اسکول عمارت بوسیدہ ‘ گرجانے کو ہے نئی عمارت تعمیر کرنے اور ساتویں تک کلاس ہیں اب اسے دسویں تک کر دیا جائے ۔ منتھنی میں اردو میڈیم میں خاطر خواہ تعدادہے اس لئے اردو میڈیم ہائی اسکول کی منظوری اور اس کو اپ گریڈ کرنے کے لئے زیڈ پی ٹی سی سروجا نے مطالبہ کیا ۔