50سے زائد کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت
حضورآباد ۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے پچاس سے زائد کارکن اور موضع تومناپلی کے قائدین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو خیر آباد کہہ کر ٹی آر آیس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سنگاپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی منڈل جنرل سکریٹری بی دیویندر ریڈی کی قیادت میں صدر بھارتیہ جنتا پارٹی کسان مورچہ بدم نوین ریڈی۔ صدر بی سی سیل ٹی شرون سوشل میڈیا انچارج اے رویندر اور کئی نامور اشخاص نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو استفی دے دیا ۔ وزیر مال ٹی ہریش راؤ اور حسن آباد رکن اسمبلی وی ستیش کمار نے ان لوگوں کا استقبال کرتے ہوئے۔ کھنڈوا پہناکر ٹی آر ایس پارٹی میں شامل کرلیا ۔ اس موقع پر بی دیویندر ریڈی نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں پرانے کیڈر کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ٹی آر آیس پارٹی سربراہ و وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں عوام کے حق میں بہترین کامیاب اسکیموں کو متعارف کیا جارہا ہے جیسے ریتوبندھو ، ریتو بھیما ، 24 گھنٹے مفت بجلی کی سربراہی قرضوں کی معافی اور دیگر کئی مثالی اسکیمات جو دوسرے پارٹیوں کی سوچ بھی جاتی ایسے کام انجام دے رہی ہیں تلنگانہ حکومت جو قابل تعریف ہیں۔ ان ساری خوبیوں کودیکھ کر ہم نے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر وزیر مال ٹی ہریش راؤ اور ایم ایل اے ستیش کمار کے ساتھ پڑی کوشک ریڈی ، سنگم ایلیا یوتھ لیڈر ی، پروین بابو ، اندرنل بابو ،سرپنچ گڈوری پرتاب ریڈی اینگو ستیانارائن ریڈی ،بی راج ریڈی اور دیگر مقامی قائدین موجود تھے۔
