کریم نگر : اس خریف سیزن میں 67506 کسانوں سے 745.92 کروڑ لاگت کے حامل 3.80 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدی گئی۔ ضلع ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر شیام پرساد لال نے یہ بات کہی ،ضلع میں خریف سیزن میں 3 لاکھ 80 ہزار 573 میٹرک ٹن دھان کی خریدی مکمل کئے جانے کی ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال نے بذریعہ پریس نوٹ اطلاع فراہم کی۔ خریف سیزن میں کسانوں سے دھان کی خریدی کا 351 مراکز دھان خریدی کے قیام سے آغاز کیا گیا۔ 67506 کسانوں سے745.92 کروڑ لاگت کے 3 لاکھ 80 ہزار 573 میٹرک ٹن دھان خریدی گئی۔ تا حال 67168 کسانوں کو 715.92 کروڑ رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔ ضلع میں مراکز دھان خریدی کے ذریعہ صد فیصد دھان خریدی کو مکمل کیا گیا۔ دھان کی خریدی کی مؤثر انداز میں تکمیل کے لئے تعاون فراہم کردہ وزیر برائے سیول سپلائی جناب گنگولا کملاکر ، عوامی نمائندوں ، عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ پچھلے سال خریف سیزن میں دھان خریدی مراکز کے ذریعہ 2.50 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدی گئی ۔ جاریہ خریف سیزن رقبہ کاشتکاری میں اضافہ کے ساتھ دھان کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا اسکے لئے زائد مراکز دھان خریدی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے صد فیصد دھان خریدی کو مکمل کیا گیا۔ مراکز دھان خریدی کو جملہ 9525950 گنی بیاگ کی فراہمی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دھان خریدی کے مکملی کے ضمن ضلع کے 340مراکز دھان خریدی کو بند کیا جارہاہے۔
