نارائن پیٹ گرلز ہاسٹل میں کھانے کے نئے مینو کاافتتاح
نارائن پیٹ 14۔ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر نارائن پیٹ سکتا پٹنائک نے کہا کہ حکومت کی طرف سے طلباء کے لیے متعارف کردہ نئے مینو اور ڈائیٹ چارجز کو لاگو کیا جائے۔انہوں نے نارائن پیٹ ٹاؤن میں سماجی بہبود کے محکمہ گرلز گروکل اسکول کا دورہ کیا۔ گروکل اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء نے کلکٹر اور ضلع ایس پی یوگیش گوتم کا شاندار استقبال کیا، جو اسکول کا دورہ کرنے آئے تھے۔ اسکول میں نئے مینو کے افتتاح کے موقع پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 سال کے بعد ڈائیٹ چارجز میں 40 فیصد اور 16 سال کے بعد کاسمیٹک چارجز میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ضلع کے ہر ہاسٹل میں والدین اور بچے اس نئے مینو پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سے طلباء ہر ہفتے مختلف اقسام کے پکوانوں کے ساتھ مزیدار ناشتہ اور لنچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی یوگیش گوتم نے کہا کہ معیاری غذائیت اور تعلیم حاصل کرنا طلباء کا حق ہے۔ بعد میں کلکٹر نے ضلع ایس پی کے ساتھ مل کر اسکول کے ڈائننگ ہال میں نئے مینو پروگرام کا افتتاح کیا۔ والدین اور طلباء نے ایک ساتھ اجتماعی کھانا کھایا۔ اس سے قبل پروگرام میں اسکول کے طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی پروگرام نے سب کو متاثر کیا۔ میونسپل چیرپرسن گانڈے انسویا، مارکیٹ چیرمین سداشیوا ریڈی، وارڈ کونسلر مہیش، گروکل اسکول کی پرنسپل یامنی، تدریسی عملہ، ریونیو افسران اور دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا۔