حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : گورنر تلنگانہ ٹی سندرا راجن نے آج کہا کہ دنیا میں ہندوستانی جمہوریت اور انتخابی نظام سب سے عظیم ہے ۔ انہوں نے یہاں ضلع کلکٹرس اور پنچایت راج ملازمین کو پرامن طریقہ سے انتخابات منعقد کروانے کی ستائش کی اور انہیں جمہوری ایوارڈس بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے الیکشن کمیشن عہدیداروں کی ستائش کی کہ ان دونوں نے انتخابات منعقد کروانے کے چیلنج بھرے کام کو حسن خوبی سے انجام دیا ہے ۔ گورنر تلنگانہ نے کہا کہ ملک میں تعلیم یافتہ لوگ رہتے ہیں اور وہ اب اپنی مرضی اور پسند سے ووٹ ڈالتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ انتخابات کا انعقاد ضلع کلکٹرس اور پنچایت راج ملازمین کیلئے کڑا امتحان ہوتا ہے لیکن انہوں نے بڑی حسن خوبی سے یہ کام انجام دئیے ہیں ۔۔