ضلع کلکٹر اور کمشنر پولیس نظام آباد کی ویڈیو کانفرنس

   

گھر گھر سروے پر خصوصی کام کی ہدایت، اپنے نشانہ کو مقررہ وقت میں مکمل کریں

نظام آباد :ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، پولیس کمشنر کارتیکیا نے ضلع کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیا اور اس موقع پر عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے دوسرے مرحلہ کے گھر گھر سروے این آرای جی ایس سینٹیشن مہم پر خصوصی طور پر کام کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی، پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے ضلع کے تمام عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کرونا کے خاتمہ کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے 9؍ جون تک گھر گھر سروے کرنے کرنے اور سروے ٹیموں کو مقررہ کردہ نشانہ کی تکمیل کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ چند علاقوں میں مثبت کیسس ظاہر ہورہے ہیں آرمور ڈیویژن کے موڑتاڑ، بھیمگل، ایڑپلی، کمر پلی،موسرا، بودھن کے رائس پیٹ میں مثبت کیسس ظاہر ہورہے ہیں لہذا ان علاقوں میں منصوبہ بند طریقہ سے کام کرنے کی ضلع کے چار میونسپلٹیز، پرائمری ہیلت سنٹر کے علاقہ میں واقع منلڈ کے گھر گھر پہنچ کر سروے کرنے، ضرورت کے مطابق ادویات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ایک ٹیم کو 50 مکانات مختص کئے جارہے ہیںلہذا میڈیکل آفیسر پی ایچ سی کے ساتھ ساتھ او پی اور گھر گھر سروے کا جائزہ لیں ۔ علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں کٹس فراہم کریں ۔ بھیمگل کی سروے ٹیم اربن ہیلت سنٹر میں واقع اپنے نشانہ کو تکمیل کریں اور ضلع انتظامیہ کو اطلاع فراہم کریں ۔ مرضی کے مطابق کام نہ کریں ضلع میں 6 ہزار معائنہ کیلئے نشانہ مقرر کیا گیا ہے پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کہا کہ ضلع میں لاک ڈائون پر سختی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے موڑتاڑ، بھیمگل، رائس پیٹ، ایڑپلی، سرکنڈہ میں پازیٹیو کیسس ظاہر ہورہے ہیں شادی بیاہ کی تقاریبات اور ہفتہ واری بازار، چیک پوسٹ پر نگاہ رکھیں۔ سیاسی اجلاسوں کا انعقاد عمل میں نہ لائیں۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں سے خواہش کی کہ ترکاری مارکٹ، فروٹ مارکٹ میں سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے طمانیت روزگار اسکیم میں مزدوروں کی تعداد اضافہ کیلئے اقدامات کریںاور گذشتہ کے مقابلہ میں اس سال صد فیصد کام کریں اور کم از کم 50 فیصد مزدورں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور صاف صفائی کی مہم کو برسات سے قل انجام دیں تاکہ وبائی امراض پیدا نہ ہوسکے ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں اڈیشنل کلکٹر لتا، زیڈ پی سی ای او گویند کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔