ضلع کلکٹر مسٹر وینکٹ راؤ کا دورہ اوٹکور منڈل

   

اوٹکور۔/13 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر وینکٹ راؤ کا اچانک اوٹکور منڈل کے موضع تپرس پلی کے قریب کاٹن مل ( پتھی کپاس ) کے مقام پر تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے کسانوں سے تفصیلات کی آگاہی کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر مسٹر وینکٹ راؤ نے کہا کہ پتھی کپاس کو حکومت تلنگانہ کی قیمت 5500 روپئے ہے اگر کچی بھیگی ہوئی کپاس ہو تو اس کی قیمت کم یعنی بالکل کم پر ہوگی اور اس موقع پر کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کپاس کو سکھاکر کاٹن مل کو لائیں اگر بھیگی ہوئی کپاس ہو تو قیمت کم ہوگی۔ اچھی طرح سکھا کر لانے سے فائدہ حاصل ہوگا۔