ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی کا مختلف وارڈز کا دورہ

   

بھینسہ۔/28 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں جاری پٹنا پرگتی ( شہر کی ترقی ) کاموں کا جائزہ لینے کیلئے ضلع نرمل کلکٹر مشرف علی فاروقی نے وارڈ نمبر 6 اور دیگر بلدی وارڈوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر بھاسکر راؤ، آر ڈی او ای راجو کے علاوہ محکمہ بلدیہ کے عہدیداران اور محکمہ مال کے عہدیداران و متعلقہ کونسلرس موجود تھے۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تمام پٹنا پرگتی کے کاموں کا مکمل معائنہ کیا اور عہدیداران کے علاوہ اسپیشل آفیسرس کو ہدایت دی کہ پٹنا پرگتی کاموں میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور تساہلی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ حکومت پٹنا پرگتی کے ذڑیعہ صاف صفائی، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کو فروغ دے رہی ہے۔ تاکہ شہر کے تمام وارڈس ترقی یافتہ ہوسکیں اور ماحول خوشحال بن سکے۔ آخر میں ضلع کلکٹر نے تمام عہدیداران کو بخوبی اپنی خدمات کو انجام دینے کی ہدایت دی۔