نظام آباد۔ 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے اسپیشل آفیسر کے حیثیت سے جائزہ حاصل کر لیا ۔ مقامی ادارہ جات کی میعاد مکمل ہونے پر حکومتِ نے ضلع کلکٹر کو بطور خصوصی آفسر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ہے۔ جس کی بنا پر کلکٹر نے اپنا جائزہ حاصل کر لیا ۔ اس موقع پر کمشنر دلیپ کمار اور دیگر عہدیداروں نے کلکٹر کو کے مبارک باد پیش کی۔