ضلع کلکٹر نارائن پیٹ کا مواضعات میں واقع سرکاری اراضیات معائنہ

   

نارائن پیٹ /14 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری آئی اے ایس نے نارائن پیٹ ضلع کے اوٹکور منڈل میں موضع تیراس پلی شیور میں واقع سرکاری اراضی سروے نمبرات 60-61 کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ جہاں گوداموں کی تعمیر کیلئے اراضی کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ جو لوگ سرکاری اراضیات پر ناجائز طور پر قابض ہیں وہ فوری ان اراضیات سے دستبرداری اختیار کریں ۔ حکومت ان تمام سرکاری اراضیات کا معائنہ اور سروے کر رہی ہے ۔ جہاں سرکاری گوداموں ، ڈمپنگ یارڈ اور ویر ہاوزنگ پلانٹ تعمیر کئے جائیں گے ۔ ان کے ہمراہ اس دورہ میں اڈیشنل کلکٹر مسٹر سرینوالس ۔ بعد ازاں انہوں نے دامرگڈہ منڈل کے موضع کانکرتی میں سروے نمبر 68 کا بھی معائنہ کیا جہاں گوداموں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہیں ۔ لیکن ابھی تک اس کا استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔ ان کے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ گوداموں میں داخل ہونے کیلئے ابھی تک سڑک کی تعمیر عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ انوہں نے ایم پی ڈی او سے معلوم کرنے کی تلقین کی گئی کہ یہ کاروائی ابھی تک کیوں زیر التواء رکھا گیا ہے ۔