ضلع کلکٹر نارائن پیٹ ہری چندنا نے مارکٹ یارڈ کا دورہ کیا

   

نارائن پیٹ یکم مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا نے نارائن پیٹ ضلع کے کوسگی منڈل کے مارکیٹ کمیٹی یارڈ کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔انھوں نے حکومت کی جانب سے کسانوں سے خریدی گئی دھان کے ذخیرہ کا جائزہ لیا اور مارکیٹ یارڈ کے سکریٹری سے گوداموں میں دھان کے ذخیرہ اندوزی پر بات کرتے ہوئے واقفیت حاصل کی۔ اور انھوں نے دھان کے ذخیرہ کو رجسٹرڈ میں اندراج کو شفافیت برتنے کا مشورہ دیا۔اور دھان کے ذخیرے کو رائس ملز کو روانہ کیا جانے پر دوطرفہ رجسٹرڈ میں اندراج کو لازمی قرار دیا جائے۔ اور کسانوں سے خریدی گئی دھان کو رسید فراہم کرتے ہوئے رجسٹرڈ میں اندراج کی جائے اور اندرون 24گھنٹوں میں کسانوں کی خریدی کو آن لائن کے اندراج کو یقینی بنائے۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے رائس ملز کا دورہ کرتے ہوئے دھان کے رجسٹرس کا جائزہ لیا اور کہاکہ اور کسانوں کے دھان خریدی میں کسی بھی حق تلفی پر سختی کے ساتھ انتباہ دیا۔ اس موقع پر چیرلا سرینواس، صدرنشین بلدیہ کوسگی شریشا راجیش، اسپیشل آفیسر کرشنما چاری کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے