ضلع کلکٹر نظام آباد کا بودھن کے بین ریاستی چیک پوسٹ کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

مکمل اسکیاننگ کے بعدکسی بھی شخص کو سرحد میں داخلہ کی اجازت کی ہدایت

بودھن /6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر نظام آباد نارائن ریڈی نے بودھن ڈیویژن میں واقع بین ریاستی سالورہ اور پوتنگل چیک پوسٹس کا دورہ کیا اور انہوں نے یہاں پر تعین عہدیداروں و عملے کے افراد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا پڑوسی ریاست مہاراشٹرا سے تلنگانہ میں داخلہ ہونے والے ہر فرد کی بعد مکمل اسکاننگ انہیں سرحد عبور کرنے کی اجازت دینا ہوگا اور بیرون ریاست سے آنے والے افراد کی صحت اور ان کے نام و پتہ کے تعلق سے ضلع کنٹرول روم نظام آباد کو مطلع کرنا چاہئے ۔ ضلع کلکٹر نے کہاکہ کوویڈ 19 مرض کے انسداد کیلئے تاحال کوئی دوا ایجاد نہیں ہوئی تب تک اس مہلک بیماری سے بچے رہنے حکومت کی جانب سے عام عوام کیلئے جو ہدایت جاری کی جارہی ہے ان پر عملدرآمد کیا جانا ناگزیر ہے ۔ ضلع کلکٹر نے مقامی قائدین سے اس مہلک بیماری سے بچاؤ کیلئے عوامی بیداری مہم چلانے کی خواہش کی ۔ انہوں نے محکمہ صحت و طبات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ کوویڈ 19 کی کسی طرح کی بھی کسی شخص میں علامتیں ظاہر ہوتو ان کے علاج معالجہ پر فوری توجہ دینا چاہئے ۔ ضلع کلکٹر حامہ خواتین کے علاج اور ان کی زچگی تک خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ہدیات دی ۔ ضلع کلکٹر نے سرکاری دواخانوں میں او پی خدمات بحال کرنے کی دواخانہ انتظامیہ کو ہدایت دی ۔ کلکٹر نظام آباد کے دورہ چک پوسٹ کے موقع پر ان کے ہمراہ آر ڈی او بودھن گوپی رام ، اے سی پی جے پال ریڈی تحصیلدار بودھن غفار میاں اور محکمہ صحت و طبات کے عہدیدار موجود تھے ۔