یلاریڈی ۔ 19 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر ووٹر کو اپنا ووٹ استعمال کرنے کا ضلع کلکٹر جتیش وی پاٹل نے مشورہ دیا۔ انہوںنے منڈل لنگم پیٹ کے آئلاپور کے پولنگ بوتھس کا معائنہ کیا۔ مزید کہا کہ تمام رائے دہندوں کو ووٹر سلیپ تقسیم کی جائے۔ الیکشن میں بدعنوانی کی اطلاع دینے والوں کے نام پوشیدہ رکھے جائیں گے کہا۔ حق رائے دہی کو پرامن و شفاف طریقہ سے عمل میں لانے کے لئے انہوں نے عملہ کو تاکید کی۔ شراب اور نوٹوں کی تقسیم کی اطلاع ملتے ہی ذمہ داران کو معلوم کرنے عوام کو صلاح دی۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او ملکارجن ریڈی، ڈپٹی تحصیلدار چندرا راجیشور اور دوسرے موجود تھے۔
مقروض کسان کی خودکشی
میدک۔ 19 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے منڈل مستقر پاپناپیٹ کا ایک نوجوان 33 سالہ کسان جے نرسملو قرض کے بوجھ سے عاجز آکر اپنے گھر میں کوئی نہ رہنے کے موقعہ پر کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا۔جسے تشویشناک حالت میں میدک ایریا ہسپتال لایا جاکر ڈاکٹروں کے مشورہ پر ابتداء علاج کے بعد گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج آخری سانس لے لی۔پولیس میدک و پاپناپیٹ خودکشی سی متعلق متوفی کی ماں کی درخواست پر مصروف تحقیقات ہے۔نرسملو کے پسماندگان میں شریک حیات کے علاؤہ دو کمسن لڑکے اور والدین موجود ہیں۔