ضلع کلکٹر ورنگل پی پروانیا نے ویویک کمار کی تہنیت کی

   

ورنگل ۔/25ا گسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)منگا پیٹ منڈل ضلع ملگ سے تعلق رکھنے والا ٹیک مہندرا کا ملازم ویویک کمار نے یورپ کے سب سے اونچے پہاڑ مائونٹ ایلبرن کو سر کیا ہے ۔ یہ پہاڑ جو روس اور جارجیا سے متصل ہے ۔سطح سمندر سے تقریبا 5,642میٹر (18,510فٹ ) بلند ہے ۔یہ دنیا کی سب سے نمایاں چوٹی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔کہا جاتا ہے کہ یہ چوٹی یورپ اور ایشاء کا سب سے بلند آتش فشاں ہے ۔15ا گسٹ 2023کو ویویک کمار نے اس پہاڑ پر چڑھ کر ہندوستانی قومی پرچم اور تلنگانہ کا نقشہ دکھایا ۔ ویویک کمار نے آج ورنگل کا دورہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹر ورنگل پی پراونیا سے ملاقات کی ۔اس موقع پر ضلع کلکٹر پراونیا ،اڈیشنل کلکٹر کوٹہ سریواستو ،سماجی کارکن ای وی سرینواس رائو نے ویویک کمار کی تہنیت کی اور مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر ناگیشور رائو ،کے شیام سندر ،ادئے ،محمد نیہال، رویندر گوڑ اور دیگر موجود تھے۔