محبوب نگر /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر جی روی نائیک نے IDOC کے سیکٹرل آفیسر ARO’s ، BLO’s و دیگر کے ساتھ ویپکس ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ محبوب نگر ، جڑچرلہ دیورکدرہ اسمبلی حلقوں میں رائے دہندوں کو ووٹر معلوماتی سلپس تقسیم کئے جائیں ۔ منگل کے روز انہوں نے ووٹرس کی معلوماتی سیلپس کی تقسیم ، ویب کاسٹنگ جیسے مسائل پر ویڈیو کانفرنس میں بات کی ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق پولنگ کے 5 دن قبل یعنی 25 نومبر سے قبل ووٹر سلپس کی تقسیم کا کام مکمل کرلیا جائے ۔ ریٹرننگ آفیسرس نے ووٹر انفرامیشن سلپس ڈیسک قائم کرنے ، فون نمبر لگانے اور ووٹر انفارمیشن سلپس پر وصول ہونے والی شکایات کو وقتاً فوقتاً حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فارم D-12 کے مطابق کس پولنگ مرکز میں کتنے ووٹرس ہیں اس لحاظ سے روٹ میاپ تیار کریں اور پلان بنائیں کہ پولنگ عملہ کی تعداد کتنی ہونا چاہئے ۔