ضلع کلکٹر کاماریڈی کو کانگریس قائدین کی یادداشت

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی:29؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر ضلع کانگریس کے سرینواس رائو ، ضلع پریشد کے رکن ترمل گوڑ حلقہ یلاریڈی کے انچارج سبھاش ریڈی و دیگر نے آج ضلع کلکٹر شرت کو ایک تحریری یادداشت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نئی زرعی پالیسی کے تحت مکئی کاشت کو بند کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ جس سے کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ کاماریڈی ضلع میں تقریباً80 ہزار ایکر پر مکئی کی کاشت کی جاتی ہے ضلع میں دھان کے بعد مکئی کی کاشت کی جاتی ہے کیونکہ کاماریڈی کے علاقہ میں کوئی بھی آبی ذخیرہ نہ ہونے کی وجہ سے مکئی اور دھان کی فصل کو ترجیح دی جاتی ہے حکومت کے احکامات کے مطابق اس علاقہ کی زمین زرخیز نہیں ہے اور فصل تباہ ہونے کے امکانات ہیں اور کپاس کا تخم نقلی تخم فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو نقصانات کے ہے لہذا افصل کی تبدیلی پر کسانوں کو مجبور نہ کریں بصورت دیگر احتجاج شروع کرنے کا انتباہ دیا ۔