ضلع کلکٹر کا بودھن دورہ ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

   

بودھن /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمنتو نے بودھن کا دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے سرکاری اسکیمات پر عمل آوری کیلئے مختص کردہ 67 ایکر فاضل اراضی کے تعلق سے آر ڈی او بودھن راجیشور سے تفصیلات طلب کی ۔ اس اراضی میں سے 10 ایکر پر تعمیر کردہ ڈبل بیڈروم مکانات کا ضلع کلکٹر نے معائنہ کیا ۔ آر ڈی او نے مرکزی حکومت کی جانب سے قائم کردہ تعلیمی ادارے کیلئے 8 ایکر اور بے گھر افراد کیلئے پلاٹس تقسیم کرنے کیلئے مختص کردہ فاضل اراضی کے تعلق سے آر ڈی او نے کلکٹر کو واقف کروایا ۔ ضلع کلکٹر نے پانڈو طرفہ میں بے گھر افراد کو فراہم کئے جارہے رہائشی مکانات اور پلاٹس کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے تعلق سے جیسے پختہ سڑکیں اور پینے کا پانی وغیرہ کے تعلق سے آر ڈی او سے تفصیلات طلب کیا ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے بودھن منڈل کے مختلف مواضعات میں چل رہی آنکھوں کی روشنی کیمپس کامعائنہ کیا اور دیہی علاقوں میں قائم نرسریوں کا بھی ضلع کلکٹر نے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر تحصیلدار بودھن پرساد و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔