نارائن پیٹ ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر ایس وینکٹ راؤ نے اہم محکمہ جات ، آبپاشی ، آر اینڈ بی اور سوچھ بھارت ابھیان کے عہدیداروں کے ساتھ مصروف ترین اجلاس آج ضلع کلکٹریٹ میں اپنے اجلاس پر طلب کیے اور متعلقہ محکمہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے محکمہ آبپاشی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ مانسون کی آمد سے پہلے قدرتی آبی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کے ذخائر کو زیادہ سے زیادہ لبریز کرنے اور اس کے ذریعہ زراعت کے لیے ان ذخائر کو کار آمد بنانے کی طرف خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداروں کو سڑکوں کی تعمیر و ترمیم کے کاموں کو جلد از جلد تکمیل کرنے کی طرف بھی متوجہ کیا ۔ سوچھ بھارت ابھیان کے کاموں کی پیش رفت کا بھی انہوں نے جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں ۔ اس موقع پر آر ڈی او ، نارائن یپٹ مسٹر سرینواسلو ، ڈی آر او ، مسٹر روی کمار و دیگر متعلقہ عہدیدار موجود تھے ۔۔
