نارائن کھیڑ /18 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر سنگاریڈی ڈاکٹر اے شرتھ ایس پی ضلع سنگاریڈی روپیش نے آج نارائن کھیڑ منڈل کے موضع کشن نائیک تانڈے کا دورہ کرتے ہوئے ایک اجلاس منعقد کیا ۔ عوام سے اپیل کی کہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں اگر کوئی مسائل ہوں تو سرکاری عہدیداروں کو اطلاع دیں ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی میں 9 چیک پوسٹ کو قائم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی نارائن کھیڑ وینکٹ ریڈی آر ڈی او نارائن کھیڑ وینکٹیش مقامی سرکاری عہدیداروں اور عوام کثیر تعداد میں شریک تھے ۔