ضلع کلکٹر کے ہاتھوں اقلیتی اقامتی مدارس کے داخلہ پوسٹر کی رسمِ اجراء

   

گمبھی راو پیٹ سرسلہ، 13 مئی ۔۔ ضلع کلکٹر راجنا سرسلہ مسٹر سندیپ کمار جھا نے آج بروز منگل ضلع کلکٹر چیمبر، آئی ڈی او سی راجنا سرسلہ میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی مدارس و کالجس (TMREIS) بائز 1 اور گرلز 1 کے داخلوں سے متعلق پوسٹروں کی رسمِ اجرائی انجام دی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے تلگو، اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع کردہ پوسٹروں کا اجراء کرتے ہوئے اقلیتی طلبا و طالبات کو اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹمریز اسکولوں میں داخلوں کے سلسلے میں خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ پرنسپلز کو اہم تجاویز بھی پیش کیں۔رسمِ اجراء کے موقع پر ضلع اقلیتی بہبود عہدیدار ایم اے بھارتی، ٹمریز بائز 1 پرنسپل لکشمی نارائنا (ویملا واڑہ) اور ٹمریز گرلز 1 سرسلہ کی پرنسپل محترمہ عروسہ فاطمہ بھی موجود تھے۔