ضلع کوتہ گوڑم میں شیر کے پنجوں کے نشان پائے گئے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : ضلع کوتہ گوڑم کے تروملا کنٹہ گاوں میں شیر کے پنجوں کے نشان پائے گئے ۔مقامی افراد نے صبح کے وقت جنگلاتی علاقہ میں اس جانور کو جاتے دیکھا اور محکمہ جنگلات کو اطلاع دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور یہ پتہ چلانے کی کوشش کی۔دماپیٹ فاریسٹ رینج آفیسر ایس سرینواس نے کہا کہ وہ اس سمت کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں جس سمت سے یہ شیر اس علاقہ میں آیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی گاوں والوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔اس شیر کی جانب سے کسی بھی پالتو جانور کو نقصان پہنچائے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد چوکس ہوگئے ۔