چیف سکریٹری سومیش کمار کا اعلیٰ سطحی اجلاس عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد : چیف سکریٹری سومیش کمار نے ڈی سی سی بیز کے مالیاتی موقف کو مستحکم کرنے اور کسانوں کیلئے معیاری خدمات پر ورکشاپس کا انعقاد کرنے کا عہدیداروں کو ہدایت دی۔ چیف سکریٹری نے نبارڈ کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا۔ مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد سومیش کمار نے کہا کہ
(TCAB)
کے ذریعہ 795 زرعی امدادی باہمی اداروں کو کمپیوٹر سے مربوط کرنے سے تلنگانہ کو ملک میں مثالی مقام حاصل ہوا ہے۔ ڈی سی سی بیز کے ذریعہ معیاری خدمات فراہم کرنے خصوصی ویب تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈی سی سی بیز کے استحکام کیلئے اقدامات کریں۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ ریاست میں امدادی باہمی نظام مستحکم ہونے کا اعلیٰ سطحی کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی ہے، اس کی تفصیلات پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دیہی علاقوں میں نئے یونٹس قائم کرنے کیلئے موجود مواقعوں کا جائزہ لینے کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ اس اجلاس میں محکمہ زراعت کے سکریٹری جناردھن ریڈی ٹی کیاب کے صدر کے رویندر راؤ کوآپریٹیو کمیشن کے کمشنر و رجسٹرار ایم ویرا برہمیا محکمہ فینانس کے اسپیشل سکریٹری رونالڈ اوسی، نبارڈ کے سی جی ایم وائی کے راؤ، جی ایم جے ایس اپادھیائے، ٹی کیاب کے ایم ڈی ڈاکٹر این مرلیدھر کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے۔