ضلع کے بی آصف آباد کے آئیٹا ٹیچرس ڈسٹرکٹ کمیٹی کی تشکیل

   

کاغذنگر : کاغذنگر اور آصف آباد ڈسٹرکٹ کے 9 منڈلوں میں برسراقتدار مسلم ٹیچرس کی جانب سے آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) ڈسٹرکٹ کمیٹی صدر کیلئے آن لائن انتخابات عمل میں آئے ۔ اس موقع پر ضلع کے بی آصف آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن صدر کیلئے محمد حمایت علی کو منتخب کیا گیا اور آئیٹا ضلع جنرل سکریٹری کی حیثیت سے غلام محمد مصطفی کو منتخب کیا گیا ۔ اس کے علاوہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ڈسٹرکٹ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ ضلع نائب صدر کیلئے عزیز خان ، فینانس سکریٹری معراج احمد خان ، لیگل آڈوائیزر محمد حفیظ اور اسٹیٹ لیگل اڈوائیزر کیلئے شجاعت علی اور لیاقت علی خان ، میڈیا سکریٹری الحاج محمد خلیل الدین کے علاوہ اراکین کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ اس موقع پر ضلع کے بی آصف آباد اُردو ٹیچرس کی جانب سے نئی آئیٹا ضلع کمیٹی تشکیل دیئے جانے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔