ضلع کے ترقیاتی کاموں کو فوری ٹنڈر کے ذریعہ شروع اور ختم کیا جائے

   

مجلس بلدیہ، محکمہ جنگلات کے عہدیداران کے ساتھ ضلع کلکٹر ہری چندنا داسری کا جائزہ اجلاس
نارائن پیٹ ۔3/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کلکٹریٹ میں ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی ہری چندنا داسری کی نگرانی میں مجلس بلدیہ و محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس انعقاد عمل میں آیا۔ جسمیں ضلع کلکٹر نارائن پیٹ ہری چندنا نے نارائن پیٹ ضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں کے ٹنڈرس طلب کرتے ہوئے جلدازجلد کاموں کے آغاز کے ذریعہ تکمیل کرنے کی ہدایت دی۔ اور انھوں نے کہاکہ نو تشکیل شدہ نارائن پیٹ ضلع مستقر کو تفریحی طور پر خوبصورت بنانے کیلئے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائے گا۔محکمہ جنگلات کے عہدیدار مسٹر نارائن راو کو ضلع مستقر پر نرسری کا معائنہ کرتے ہوئے قیام عمل میں لایا جائے۔اور ضلع مستقر پر سائنس پارک اور بچوں کے پارک کے قیام کیلئے جلد از جلد ٹنڈر طلب کرتے ہوئے کاموں کا آغاز کیا جائے، اور نارائن پیٹ کیلئے ایک گرین ایکشن پلان تیار کیا جائے اور ڈمپنگ یارڈ کیلئے جگہ مختص کرتے ہوئے کاموں کاآغاز عمل میں لایا جائے، ضلع کلکٹر نے کہاکہ مذکورہ ترقیاتی امور کیلئے محکمہ جنگلات و بلدی عہدیداران مشترکہ طورپر انجام دیں اس موقع پر مجلس بلدیہ کمشنر سرینواسن، محکمہ جنگلات عہدیدار نارائنا راو کے علاوہ مجلس بلدیہ کے عہدیداران موجود تھے۔