ضلع کے نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کی کامیاب کوشش

   

سدی پیٹ میں میگا جاب میلہ ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر اعلی کے سی آر اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے بے روزگار تعلیم یافتہ و ہنرمند نوجوانوں کو روزگار فراہمی کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف مرکز حیدرآباد بلکہ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع میں جاب میلہ کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں ۔ اضلاع کے مقامی نوجوانوں کو مقام پر موجود کمپنیوں میں ہی روزگار سے مربوط کرانے کی کامیاب کوشش کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ صحت ٹی ہریش راؤ نے ضلع ہیڈ کوارٹر سدی پیٹ کے پولیس کنونشن سنٹر میں مقامی لوگوں کو مقام پر ہی روزگار کے تحت میگا جاب میلہ جوکہ زائد 15 آئی ٹی کمپنیز کی قیادت میں منعقدہ پروگرام سے کیا ۔ وزیر ہریش راؤ اپنے سلسلے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شہر سدی پیٹ کو ضلع ہیڈ کوارٹر بنانے کے بعد سے نوجوانوں کو کئی ایک روزگار فراہم ہوئے ہیں ۔ مزید روزگار کے مواقع بڑھانے کی غرض کے تحت شہر کے قرب میں آئی ٹاور قائم کیا گیا ۔ جہاں 718 سیٹنگ کیپاسٹی موجود ہیں ۔ 63 کروڑ کی بھاری لاگت سے تعمیر کردہ آئی ٹی ٹاور عنقریب افتتاح کرلیا جائے گا ۔ جس کے سبب اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگاری کا موقع فراہم ہوتے جائیں گے ۔ مذکورہ منعقدہ جاب میلہ میں 15 سے زائد حصہ لینے والی کمپنیوں نے کہا کہ 718 نوجوانوں کو سلیکٹ کرلیا جائے گا ۔ ونیز مقامی لحاظ سے روزگار فراہمہی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس جاب میلہ میں ضلع پریشد چیرمین روجا شرما ، ضلع کلکٹر پرشانت جیون پاٹل ، بلدیہ چیرمین منجولا راج نرسو ، سوڈا چیرمین رویندر ریڈی ، نرسنگ کونسل ممبر پالاسائی رام ، مارکٹ کمیٹی چیرمین وینوگوپال و دیگر موجود تھے ۔