صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی کی طمانیت روزگار اسکیم مزدوروں سے ملاقات
نظام آباد :17؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )صدر ضلع کانگریس مانالا موہن ریڈی نے آج کمر پلی منڈل کے ہاساکتور دیہات میں ہاتھ سے ہاتھ جوڑو پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام کے تحت طمانیت روزگار اسکیم کے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں تفصیلات حاصل کیا ۔ بعدازاں انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے تاکہ ضلع کے وزیر ، ارکان اسمبلی عوامی مسائل کوحل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں اور اپنے حلقوں کا دورہ برائے نام کررہے ہیں عوامی مسائل سے زیادہ پارٹی پروگراموں سے دلچسپی ظاہر کررہے ہیں مہاراشٹرا میں پارٹی پروگراموں کو کامیاب بنانے اور دلی میں پروگراموں کو کامیاب بنانے مصروف نظر آرہے ہیں طمانیت روزگار مزدوروں کو کئی ماہ سے اجرتیں ادا نہیں کی گئی ضلع کے وزیر ، ارکان اسمبلی ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ۔ مسٹر موہن ریڈی نے کہا کہ 15 سال قبل کانگریس کے دور حکومت میں 100 روپئے اجرت سے یہ اسکیم شروع کی گئی تھی اور ابھی تک بھی 100 روپئے دئے جارہے ہیں ۔ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں 200 روپئے کرنے کا اور 2لاکھ روپئے تک کے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ اس موقع پر موہن ریڈی نے کسانوں کو کانگریس پروگراموں کو کامیاب بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر شرکت کرنے کی خواہش کی ۔