ضلع گدوال میں مکان منہدم، پانچ افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

چیف منسٹر کا اظہار صدمہ، فی کس 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا، نرنجن ریڈی کا اعلان

گدوال ۔ جوگولمبا گدوال ضلع ائیجا منڈل کے کوتہ پلی گاؤں میں صبح شدید بارش کی وجہ سے رہائشی جھونپڑی منہدم ہوگئی۔ جس میں سات افراد سو رہے تھے۔ اس واقعہ میں پانچ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہیں۔ اس واقعہ پر وزیراعلیٰ کے سی آر نے صدمے کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے وزیر زراعت نرنجن ریڈی کو فون کیا اور حادثہ کے بارے میں دریافت کیا۔ مرنے والوں کے لواحقین کی ہر ممکنہ مدد کرنے کا تیقن دیا۔ نرنجن ریڈی نے کہا کہ ورثا کو حکومت تعلیم اور طبی سہولیات فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ دیہات میں کئی خستہ حال مکانات ہیں۔ اس کی نشاندہی کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا چاہئے۔ وزیر زراعت سنگی ریڈی نرنجن ریڈی نے ضلع جوگولمبا گدوال کے ائیجا منڈل میں کوتہ پلی حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ اس واقعہ پر جوگولمبا گدوال ڈسٹرکٹ کلکٹر والورو کرانتی نے موقع واردات پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔