ضلع گدوال کے 74 گرام پنچایت اور 716 وارڈس میں آج انتخابات

   

گدوال /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جوگولامبا گدوال ضلع میں 12 جنوری سے سرپنچوں اور وارڈ ممبرس کیلئے پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کے احکامات ضلع الیکشن آفیسر و ضلع کلکٹر مسٹر شیشانکا نے جاری کئے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر شیشانکا نے ضلع کلکٹر میٹنگ ہال میں متعلقہ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے دوسرے مرحلہ کے انتخابات کی تفصیلات بتائی اور کہا کہ آئجہ منڈل کے 28 مواضعات میں گرام پنچایت ہیں ۔ جس میں 270 وارڈس ہیں مکتھل منڈل میں 25 گرام پنچایت اور 242 وارڈ ممبرس وڈے پلی منڈل میں 10 گرام پنچایت اور 94 وارڈ ممبرس راجولی منڈل میں 11 گرام پنچایتیں اور 110 وارڈس ہیں ۔ اس طرح دوسرے مرحلہ کیلئے 74 گرام پنچایتیں 716 وارڈس میں انتخابات کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ آج اسٹیج I عہدیداروں کو جو ریٹرننگ آفیسرس کے خدمات انجام دیں گے اور یہ عہدیداران پرچہ نامزدگیاں حاصل کرلیں گے ۔ اس پروگرام میں ضلع ڈپٹی کلکٹر جے نرنجن آر ڈی او راملو ، ڈی پی او کرشنا ، ڈی ایس پی شاکر حسین ، چار منڈلس کے تحصیلداروں ایم پی ڈی اوز کے علاوہ سب انسپکٹر آف پولیس موجود تھے ۔