گلبرگہ 17جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع گلبرگہ میں کرونا پازیٹیو کے مزید 63نئے معاملات منگ کے دن درج ہوئے ہیں ۔ اس طرح گلبرگہ میں اب کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1007ہوگئی ہے۔ ان میں سے 10کی موت واقع ہوچکی ہے جب کہ 474افراد صحت یاب ہور ڈسچارج ہوچکے ہیں ۔ ریاست کرناٹک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کے معاملہ میں ضلع گلبرگہ دوسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ جبکہ ضلع اڈپی ؤمیں منگل کے دن کرونا مریضوں کی تعداد 1,035تھی ۔ منگل کے دن ضلع گلبرگہ میں 15کرونا مریضوں کو صحت یا ب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچار ج کردیا گیا ۔ اس طرح گلبرگہ میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 523رہ گئی ہے۔ضلع بیدر میں پیر کے دن کرونا کے دو نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ ایک 49سالہ مریض انتقال کرگیا ۔ .رائچور ضلع میں منگل کے دن مؤزید چھ نئے مرونا مریضوں کی شناخت ہوئی اس طرح اس ضلع میں کرونا متاثرین کی جملہ تعداد 409ہوگئی ہے۔ جب کہ ان میں سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو علیحدہ کرنے کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 270رہ گئی ہے۔ ضلع میںدو افراد کرونا کے سبب انتقال کرگئے ہیں۔ ضلع یادگیر میں کرونا متاثرین کی تعداد 828تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 472کا علاج جاری ہے اور باقی مریض علاج کے بعد ڈسچارج کردئے گئے ہیں ۔ ضلع میں کرونا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔